شمالی کوریا کے مسئلے پرچین ہمارے ساتھ ہے،امریکا کا دعویٰ

شمالی کوریا کے مسئلے پرچین ہمارے ساتھ ہے،امریکا کا دعویٰ

واشنگٹن:امریکہ کے اعلیٰ سکیورٹی مشیر نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے جوہری اور میزائل پروگراموں پر بڑھتے تناو کا باعث امریکہ اور چین اس حوالے سے کئی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔لیفٹیننٹ جنرل ایچ آر مک ماسٹر نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایاکہ قین کے ساتھ اس بات پر اتفاق پایا جاتا ہے کہ ’یہ وہ صورتحال ہے جسے مزید نہیں بڑھنا چاہیے۔
جنرل مک ماسٹر جو کہ افغان دارالحکومت کابل میں تھے نے کہا کہ تازہ لانچ سلسلہ وار اشتعال، غیر مستحکم کرنے اور دھمکی آمیز رویہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر نے یہ واضح کر دیا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی اور پارٹنر اس حکومت سے خوف زدہ نہیں ہوں گے جس کے پاس جوہری ہتھیار ہیں۔
شمالی کوریا کو ناکامی کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑا جب ایک روز قبل ہی اس نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ 'اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔ ہم بھرپور جنگ کا اور جوہری جنگ کا اپنے انداز میں جوہری حملے سے جواب دیں گے۔