Get Alerts

گندم کی ہزاروں بوریاں پنجاب سے افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام

 گندم کی ہزاروں بوریاں پنجاب سے افغانستان سمگل کرنے کی کوشش ناکام
کیپشن: پنجاب سے افغانستان گندم 12 ہزار سے زائد بوریاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام
سورس: file

حافظ آباد:پولیس نے پنجاب سے افغانستان 12 ہزار سے زائد گندم کی بوریاں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر  حافظ آبادکے مطابق اطلاع ملی تھی کہ قادر آباد کے قریب سے گندم اسمگل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انتظامیہ نے پولیس سے مل کر کارروائی کی ۔ گندم سے بھرے 19 ٹرک قبضے میں لے لیے، جن میں 50 کلو گرام کی 12 ہزار سے زائد بوریاں تھیں۔

گندم پنجاب سے خیبرپختونخوا کے راستے افغانستان اسمگل کی جانا تھی، جو راستے میں پکڑی گئی۔گندم کی اتنی بڑی مقدار میں اسمگلنگ میں ملوث ڈیلرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔