اسرائیل کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر حملہ ، 17 زخمی 

اسرائیل کا ایک بار پھر مسجد اقصیٰ میں فلسطینیوں پر حملہ ، 17 زخمی 
سورس: File

مقبوضہ بیت المقدس : اسرائیلی پولیس کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول مسجد اقصیٰ پر ایک بار پھر دھاوا بول دیا گیا ۔ جس میں کم از کم 17 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس، مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اس وقت داخل ہوئی جب نمازی صبح کی نماز کے لیے جمع تھے، دو روز قبل بھی مسجد میں چھاپے میں سیکڑوں افراد کو حراست میں لیا گیا تھا۔

اسرائیلی حکام نے کہا کہ وہ اتوار کے روز مسجد کے احاطے میں داخل ہوئے تاکہ یہودیوں کو مقدس مقام کے معمول کے دورے کی سہولت فراہم کی جا سکے اور فلسطینیوں نے پتھروں کا ذخیرہ کر رکھا تھا اور احاطے میں رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔

  

فلسطینی طبی کارکنوں نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ فلسطینی ریڈ کراس کے مطابق 3 افراد کو تشدد یا ربڑ کی گولیوں کا نشانہ بننے کے بعد ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اسے کمپاؤنڈ تک رسائی سے روکا گیا لیکن وہ باب الاسباط کے قریب زخمیوں کی مدد کرنے میں کامیاب رہی۔

غیر ملکی رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اور اس کے اطراف میں ہونے والے متعدد واقعات میں اتوار کے روز 20 سے زیادہ فلسطینی اور اسرائیلی شہری زخمی ہوئے، دو روز قبل بھی مسجد اقصیٰ کے اس مقام پر جھڑپیں ہوئی تھیں۔

۔

مصنف کے بارے میں