کراچی : پاکستان کی کامیاب عالمی سفارت کاری اور ایران-امریکہ ڈیل کی خوشخبریوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔ کاروباری ہفتے کے دوران ہنڈرڈ انڈیکس نے تیزی کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بے پناہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔
آج کاروبار کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 3 ہزار 56 پوائنٹس کا غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس اس وقت 1 لاکھ 72 ہزار 968 پوائنٹس کی نئی تاریخی بلند ترین سطح پر موجود ہے۔ گزشتہ روز مارکیٹ 1 لاکھ 69 ہزار 911 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔