Get Alerts

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی: ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ساز تیزی: ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 51 ہزار کی تاریخی حد عبور کر گیا

کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا طوفان برقرار ہے، جہاں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انڈیکس نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑتے ہوئے ایک نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ سرمایہ کاروں کے زبردست اعتماد کی بدولت مارکیٹ نے 1 لاکھ 51 ہزار کی اہم نفسیاتی حد کامیابی سے بحال کر لی ہے۔
بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز انتہائی مثبت زون میں ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کا رجحان غالب آ گیا۔ آج کے سیشن کی اہم تفصیلات درج ذیل ہیں۔ ہنڈریڈ انڈیکس میں 1 ہزار 18 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ انڈیکس نے 1 لاکھ 51 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا۔
 اس وقت مارکیٹ 1 لاکھ 51 ہزار 34 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔

ٹیگز: