Get Alerts

مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں:وزیراعظم

مقبوضہ کشمیر پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں:وزیراعظم
کیپشن: image by twitter

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں ، سلامتی کونسل اجلاس اقوام متحدہ کی قراردادوں کی یادہانی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ تنازع حل کرنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے ۔

پچاس سال میں پہلی مرتبہ دنیا کے کسی بڑے فورم پر مسئلہ کشمیر کو اٹھایا گیا ہے ، کشمریوں کی تکالیف کا ازالہ کرنا عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے ۔