Get Alerts

اسلام آباد ایئرپورٹ: پرواز رن وے پر حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد ایئرپورٹ: پرواز رن وے پر حادثے سے بال بال بچ گئی

اسلام آباد: اسلام آباد سے کراچی جانے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز ٹیک آف کے دوران ایک معمولی حادثے سے اس وقت بچ گئی جب ایک پرندہ طیارے سے ٹکرا گیا۔

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے ترجمان کے مطابق واقعہ رن وے پر پیش آیا، جہاں پائلٹ نے غیر معمولی ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو فوری طور پر روک لیا، جس سے ممکنہ نقصان سے بچاؤ ممکن ہوا۔

ترجمان کے مطابق طیارے میں موجود تمام مسافر محفوظ رہے، اور کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ واقعے کے فوراً بعد سول ایوی ایشن کی انجینئرنگ ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طیارے کا مکمل معائنہ کیا۔

تفصیلی معائنے کے بعد طیارے کو پرواز کے لیے کلیئرنس دے دی گئی، جس کے بعد پرواز کو معمول کے مطابق کراچی روانہ کر دیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ایئرپورٹ کے اطراف پرندوں کی موجودگی کو روکنے کے لیے احتیاطی اقدامات مسلسل جاری ہیں۔

ٹیگز: