لاہور: یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کیمسٹری کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد احمد جھلیوں کی ٹیکنالوجی اور صنعتی کیمسٹری کے میدان میں اہم پیش رفت کررہے ہیں۔ ان کا جدید تحقیقاتی منصوبہ جس میں انہوں نے مقامی طور پر دستیاب چٹان نمک سازی کی معیار کا سوڈیم کلورائیڈ تیار کرنے کی کوشش کی ہے۔
حال ہی میں پاکستان سائنس فائونڈیشن سے ہم آہنگ کرکے جانچنے کے لیے منتخب ہوا ہے۔ پاکستان کی یہ اہم ترین تنظیم جو سائنسی تحقیق اور جدت کو فروغ دینے کے لیے کام کرتی ہے ڈاکٹر محمد احمد کی تحقیق کو تسلیم کرتی ہے۔پاکستان سائنس فائونڈیشن کو 1800 سے زائد تحقیقاتی منصبوں میں سے صرف 80 منصوبوں کا انتخاب کرنا تھا اور ڈاکٹر محمد احمد کامنصوبہ ان میں شامل ہے۔ ان کا منصوبہ دواسازی کی معیار کے سوڈیم کلورائیڈ کی تیاری پر مرکوز ہے جو گردے کی ڈائیلیسس جیسے طبی علاج میں استعمال ہوتا ہے۔ ان کی جدت طرازیت کا مقصد دواسازی کے نمک کی سستے اور پائیدار طریقے سے تیاری فراہم کرنا ہے۔