اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے حق میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کو قانون کے مطابق جائز قرار دے دیا۔
وفاقی آئینی عدالت نے اس معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے قرار دیا کہ سپر ٹیکس کے خلاف ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ قانون کے مطابق کی جا سکتی ہے۔
جسٹس عامر فاروق نے کیس سے متعلق 6 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ تحریر کیا، جس میں ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ سے متعلق قانونی نکات کی وضاحت کی گئی ہے۔
عدالت کے فیصلے کو کارپوریٹ ٹیکس دہندگان کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے سپر ٹیکس سے متعلق ٹیکس کریڈٹ کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ واضح ہوگیا ہے۔