Get Alerts

آزاد کشمیر میں ن لیگ اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثنااللہ

آزاد کشمیر میں ن لیگ اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی، رانا ثنااللہ

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔ ن لیگ کے امیدواروں نے 25 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ مخصوص نشستیں ملنے کے بعد ن لیگ کی نشستوں کی تعداد 33 ہوجائے گی۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ ایل اے 14 سے کامیاب ہونے والے ساجد اقبال مسلم لیگ ن کی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں اور وہ حلقے کی ترقی کے لیے پارٹی کا ساتھ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں پنجاب کی طرز پر تعمیر و ترقی کا آغاز کیا جائے گا اور کشمیری عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود اور علاقے کی ترقی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے۔دھرنے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھے 99 فیصد لوگ محب وطن ہیں۔

ٹیگز: