Get Alerts

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اپنی علیحدہ حکومت بنائے گی، اعلان جلد متوقع

پیپلز پارٹی آزاد کشمیر اپنی علیحدہ حکومت بنائے گی، اعلان جلد متوقع

اسلام آباد: ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس صدرِ مملکت اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی علیحدہ حکومت تشکیل دے گی۔ حتمی اعلان چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پیر یا منگل کو کریں گے۔

اجلاس میں چوہدری یاسین کی قیادت میں پارلیمانی اراکین نے شرکت کی، جبکہ فریال تالپور، راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کی سیاسی حکمتِ عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی غور کیا گیا۔

ٹیگز: