Get Alerts

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس کی صدارت سنبھال لی ہے اور پاکستان 2026 کے لیے کانفرنس کا آخری صدر بن گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر طاہر حسین اندرابی جنیوا میں کانفرنس کی صدارت کریں گے، جبکہ پاکستان اپنی صدارت کے دوران عالمی سطح پر تخفیفِ اسلحہ سے متعلق مذاکرات کی قیادت کرے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ کانفرنس میں سالانہ رپورٹ پر مذاکرات سمیت جوہری ہتھیاروں کی دوڑ روکنے، جوہری جنگ کی روک تھام اور خلاء کو ہتھیاروں سے پاک رکھنے جیسے اہم امور زیرِ بحث آئیں گے۔

ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کی تخفیفِ اسلحہ کانفرنس میں 65 رکن ممالک شامل ہیں۔ پاکستان کی صدارت کو عالمی امن و سلامتی کے لیے اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اس سے عالمی سطح پر پاکستان کی سفارتی قیادت پر اعتماد مزید مضبوط ہوا ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق تخفیفِ اسلحہ کانفرنس ماضی میں کیمیائی اور حیاتیاتی ہتھیاروں سے متعلق اہم عالمی معاہدے کرانے میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہے۔

ٹیگز: