انیل دھسمانا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

انیل دھسمانا بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیا سربراہ جبکہ راجیو جین کو انٹیلی جنس بیورو کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، نیا ’را‘ چیف جنوری میں راجندر کھنا کی جگہ لے گا۔

انیل دھسمانا بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

ممبئی: انیل دھسمانا بھارت کی خفیہ ایجنسی ’را‘ کا نیا سربراہ جبکہ راجیو جین کو انٹیلی جنس بیورو کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے، نیا ’را‘ چیف جنوری میں راجندر کھنا کی جگہ لے گا۔

1981ءمیں مدھیا پردیش پولیس ڈپارٹمنٹ میں شامل ہونے والے انیل کمار دھسمانا کو ایوی ایشن ریسرچ سینٹر کے سربراہ ہونے کے ساتھ ’را‘ میں نمبر ٹو کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ بلوچستان کے معاملات اور انسداد دہشت گردی پر عبور دھسمانا کے تقرر کی بڑی وجہ بنا،وہ پاکستان اور افغانستان کی اندرونی معاملات میں کردار ادا کر چکے ہیں جبکہ انہوں نے یورپی ممالک میں ’را‘ آپریشنز کی سربراہی بھی کی ۔

اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں گوادر بندرگاہ کی تعمیر کو روکنے میں بھی دھسمانا کا اہم کردار رہا ہے۔