Get Alerts

زرداری کی گرفتاری سے متعلق بلاول بھٹو کی اہم گفتگو

زرداری کی گرفتاری سے متعلق بلاول بھٹو کی اہم گفتگو
کیپشن: Source : Facebook

اسلام آباد :چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو پارلیمنٹ آمد پر صحافیوں کے سخت سوالا ت کا سامنا کرنا پڑ گیا .

صحافی نے سوال کیا کہ سنا ہے پیپلزپارٹی پر بُرا وقت آنے والا ہے،ساتھ ہی ساتھ زرداری صاحب کی گرفتاری سے متعلق بھی خبریں آ رہی ہیں،جس کے جواب میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ آمروں کیخلاف جدو جہد کی ہے،  پیپلزپارٹی پر کبھی بُرا وقت نہیں آتا ۔

واضح رہے اس سے قبل زرداری نے اپنے خطاب میں اداروں کو پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کے تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ 3 سال کی مدت والوں کو قوم کی قسمت کے فیصلے نہیں کرنے چاہییں۔