کراچی آلودگی میں بازی لے گیا،سانس لینا محال 

کراچی آلودگی میں بازی لے گیا،سانس لینا محال 

کراچی :کراچی آلودگی میں بازی لے گیا۔ کراچی ملک کا ہی نہیں دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا۔

شہر کی کھلی فضا میں شہریوں کا سانس لینا محال اور صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے جبکہ فضائی آلودگی کنٹرول کرنے کے اقدامات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔

کراچی میں دن کی سرگرمیاں شروع ہونے سے پہلے ہی صبح سویرے پارٹیکولیٹ میٹر کی تعداد 332 ریکارڈ ہوئی۔

شہر میں جگہ جگہ سڑکوں اور گلیوں میں پڑی مٹی اور گندگی کے باعث بھی شہری پریشان ہیں۔دوسری جانب کراچی میں آج سے سردی کی شدت بھی بڑھنے کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں