حامد سعید کاظمی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا، پیپلز پارٹی میں واپسی 

حامد سعید کاظمی نے بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ دیا، پیپلز پارٹی میں واپسی 

اسلام آباد: معروف عالم دین اور سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی دوبارہ پی پی پی میں شامل ہوگئے ہیں۔

صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد حامد سعید کاظمی اور ان کے بیٹے احمد سعید کاظمی نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

آصف زرداری نے حامد سعید کاظمی اور انکے رفقاء کو پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دی۔ اس موقع پر نئیر بخاری، مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ حامد سعید کاظمی پیپلز پارٹی دور حکومت میں وفاقی وزیر مذہبی امور بھی رہ چکے ہیں۔ 2022 میں انہوں نے پیپلز پارٹی کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔

مصنف کے بارے میں