Get Alerts

پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی: مالٹا سب سے آگے، امریکا 43 ویں نمبر پر

پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی: مالٹا سب سے آگے، امریکا 43 ویں نمبر پر

اسلام آباد: پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں یورپی ملک مالٹا پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ یونان، آئرلینڈ اور رومانیہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ برطانیہ 35 ویں اور امریکا 43 ویں نمبر پر رہا۔

اس درجہ بندی میں 199 ممالک کا جائزہ لیا گیا اور ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، عالمی تصور، دوہری شہریت اور ذاتی آزادی جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔

مالٹا کے بعد یونان نے ویزا فری سفر میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کیے، آئرلینڈ تصور اور آزادی کے لحاظ سے نمایاں رہا، اور رومانیہ آزادی کے حوالے سے سرفہرست رہا۔ تینوں ممالک نے دوہری شہریت میں بھی شاندار کارکردگی دکھائی۔

سرفہرست پانچ ممالک میں قبرص بھی شامل ہے، جبکہ کینیڈا اور جنوبی کوریا 35 ویں نمبر پر ہیں۔ امریکا کی درجہ بندی منفرد شہریت پر مبنی ٹیکس نظام کی وجہ سے نیچے رہی۔

ٹیگز: