Get Alerts

سڈنی حملہ: بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم اور بیٹے کے پاسپورٹس منظر عام پر آ گئے

سڈنی حملہ: بھارتی دہشت گرد ساجد اکرم اور بیٹے کے پاسپورٹس منظر عام پر آ گئے

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آبادد: سڈنی میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں ملوث بھارتی نژاد دہشت گرد ساجد اکرم اور اس کے بیٹے کے پاسپورٹس منظر عام پر آ گئے ہیں، جس سے حملہ آوروں کی بھارتی شہریت کی تصدیق ہو گئی ہے۔

دستاویزات کے مطابق ساجد اکرم کو بھارتی ایمبیسی نے 24 فروری 2022 کو 10 سال کے لیے بھارتی پاسپورٹ جاری کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام کو پہلے دن سے ہی حملہ آور کی بھارتی شہریت کا علم تھا، تاہم حقیقت جان بوجھ کر چھپائی گئی۔

سڈنی حملے کے فوراً بعد بھارتی میڈیا کی جانب سے گمراہ کن پروپیگنڈا مہم چلائی گئی اور بغیر کسی ثبوت کے حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ تجزیہ کاروں کے مطابق یہ مذموم کوشش پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنے کے لیے کی گئی۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سڈنی حملے پر ڈس انفارمیشن پھیلائی گئی اور بعض ممالک نے ٹھوس شواہد کے بغیر پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان خود دہشت گردی سے شدید متاثر رہا ہے اور ہر قسم کی انتہاپسندی کی مذمت کرتا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی جنگ جاری ہے، جبکہ بھارت پاکستان سمیت دیگر ممالک میں دہشت گردی میں براہِ راست ملوث رہا ہے۔ سڈنی حملے کے معاملے پر حقائق سامنے آنے کے بعد بھارتی میڈیا کے الزامات بے بنیاد ثابت ہو گئے ہیں

ٹیگز: