سپین میں 64 سالہ خاتون کے ہاں صحت مند جڑواں بچوں کی پیدائش

سپین میں 64 سالہ خاتون کے ہاں صحت مند جڑواں بچوں کی پیدائش

میڈرڈ : سپین میں ایک 64 سالہ خاتون کے گھر دو صحت مند جڑواں بچے پیدا ہوئے ہیں۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق شمالی سپین کے شہر بوئرگوس کے ایک ہسپتال میں خاتون نے سیزیریئن آپریشن کے ذریعے ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو جنم دیا۔بچوں کو جنم دینے والی خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے تاہم ہسپانوی میڈیا کے مطابق انھوں نے امریکا میں فرٹیلیٹی ٹریٹمنٹ کروائی تھی۔
اطلاعات کے مطابق دونوں بچے بالکل صحت مند ہیں۔ لڑکے کا وزن 2.4 کلوگرام اور لڑکی کا 2.2 کلوگرام ہے۔ہسپتال کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی پیدائش میں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں کرناپڑا۔مقامی روزنامہ الپائس کے مطابق حالیہ سالوں میں 60 سال عمر سے زیادہ کی دو دیگر ہسپانوی خواتین نے بھی صحت مند بچوں کو جنم دیا ہے۔