وائس ایڈمرل ہارورڈ کا ٹرمپ کا مشیر برائے قومی سلامتی بننے سے انکار

وائس ایڈمرل ہارورڈ کا ٹرمپ کا مشیر برائے قومی سلامتی بننے سے انکار

واشنگٹن: مائیکل فلن کے قومی سلامتی کے مشیر کا عہدہ چھوڑنے کے بعد عام تاثر یہی تھا کہ صدر ٹرمپ نے ریٹائرڈ وائس ایڈمرل روبرٹ ہارورڈ کو ان کی جگہ لینے کے لیے چنا ہے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق 60 سالہ ایڈمرل ہارورڈ اور ٹرمپ انتظامیہ کے درمیان وجہ تنازع یہ بات بنی کہ وہ اس عہدے کے ماتحت کام کرنے کے لیے اپنی ٹیم لانا چاہتے تھے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار کے مطابق ایڈمرل ہارورڈ نے ذاتی وجوہات کی بنیاد پر انتظامیہ کو بتا دیا ہے کہ وہ یہ عہدہ نہیں سنبھال سکتے۔

 

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں