Get Alerts

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 79 کا ہدف دےدیا

لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 79 کا ہدف دےدیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ:ٹوئیٹر

دبئی:لاہور قلندرز کی ٹیم15.1 اوورز میں 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی اینٹون ڈیوسچ 18 ، اے بی ڈی ولیئرز 14رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق دبئی میں جاری پی ایس ایل سیزن 4 کے ساتویں میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی جو کہ درست فیصلہ ثابت ہوا۔ لاہور قلندرز کی پوری  ٹیم15.1 اوورز میں 78 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔  اینٹون ڈیوسچ 18 ، اے بی ڈی ولیئرز 14رنزاور آغا سلمان 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ 

زلمی کی جانب سے حسن علی نے 15 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کی جبکہ دیگر باؤلرز میں  وہاب ریاض 3 ،ابتسام شیخ 2 اور پولارڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔