زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیاگیا

زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیاگیا

سلام آباد: زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیاگیا،سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی نے بل کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھانے سے متعلق ترمیم کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق سینٹرمصطفی نواز کھوکھر کی زیرصدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اجلاس ہواجس میں انسانی حقوق کمیٹی میں زینب الرٹ اور معذور افراد بل کا جائزہ لیا گیا،سینیٹرقراة العین مری نے ترمیم کی مخالفت کرتے ہوئے کہاکہ بل کا دائرہ کارپورے ملک تک بڑھانا اٹھارویں ترمیم کی خلاف ورزی ہوگی ۔

کمیٹی نے بل کا دائرہ کار پورے ملک میں بڑھانے سے متعلق ترمیم کی منظوری دیدی،کمیٹی نے کہا کہ زینب الرٹ بل کا اطلاق صرف اسلام آبادتک محدود تھا،زینب الرٹ بل کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھادیاگیا۔