کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دے دی، نوٹی فیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کےالیکٹرک کیلئے دسمبرکے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کمی کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت بجلی 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دی گئی۔
نیپرا کا کہنا ہےکہ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 80 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی جس پر اتھارٹی نے 2 فروری 2022 کو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیرف میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا جب کہ ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف مارچ کے بلوں میں ہوگا۔
واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں کمی ایسے صارفین کیلئے نہیں ہو گی جن کا استعمال 300 یونٹ تک ہے جبکہ لائف لائن اور زرعی صارفین کیلئے بھی بجلی سستی نہیں ہو گی۔