جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کرگئے

 جسٹس (ر) ملک قیوم انتقال کرگئے

لاہور : ہائیکورٹ کے سابق جسٹس اور سابق اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس (ر) ملک قیوم  انتقال  کرگئے ۔

 اہلخانہ کی جانب سے  جسٹس (ر) ملک قیوم کے انتقال کی  تصدیق  کردی گئی ہے ۔اہلخانہ کے  مطابق جسٹس (ر) ملک قیوم کی نماز جنازہ لاہور کے علاقے  جوہر ٹاؤن   میں ادا کی جائے گی۔

خیال رہے کہ جسٹس (ر) ملک محمد قیوم نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جاوید اکرم کے بھائی  اور  مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے علی پرویز ملک کے تایا تھے ۔ وہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے ہیں ۔