صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس"  تک رسائی میں مشکلات

صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم

اسلام آباد : پاکستان بھر میں صارفین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم" ایکس"  تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

انٹرنیٹ پر بندشوں کی نگرانی کرنے والے ادارے نیٹ بلاکس نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’پاکستان بھر میں احتجاجی مظاہروں اور افراتفری کے درمیان صارفین کو ایکس تک رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ایکس کی ’بندش‘ ایک ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب راولپنڈی کے کمشر لیاقت علی چٹھہ کی جانب سے الیکشن میں مبینہ دھاندلی کا اعتراف کرتے ہوئے استعفیٰ دیا گیا ہے اور اس کا الزام چیف الیکشن کمشنر اور چیف جسٹس پاکستان پر عائد کیا گیا ہے جن کی جانب سے ان الزامات کی تردید کی گئی ہے۔

  

مصنف کے بارے میں