امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر کو باہر نکال دیا

امریکی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران رپورٹر کو باہر نکال دیا


واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میڈیا کے درمیان تعلقات کچھ اچھے نہیں، اوول آفس میں پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ نے سی این این کے رپورٹر کو باہر نکلنے کا حکم دیدیا۔


تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میڈیا کے درمیان تعلقات ہمیشہ سے ہی سرد رہے ہیں۔ اوول آفس میں قازقستان کے صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں سی این این کے رپورٹر نے ٹرمپ سے سوال کرنا چاہا۔پہلے توڈونلڈ ٹرمپ اگنور کرتے رہے اور پھر جم اکوسٹا کو باہر نکلنے کا حکم دے دیا۔ رپورٹر نے امریکی صدر سے افریقی ممالک پر ان کے متنازعے بیان کے متعلق سوال کیا تھا۔