جاپان کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان

جاپان کا پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے 3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان


اسلام آباد: پاکستان سے پولیو کے خاتمے کیلئے جاپان نے  3.62 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان کر دیا۔  گرانٹ سے 21 ملین سے زائد ویکسین کی خریداری کی جائے گی۔

وفاقی وزیر صحت ندیم جان کے مطابق خریدی جانے والی ویکسین پولیو مہمات کے دوران بچوں کو پلائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہر بچے تک رسائی ممکن بنائیں گے۔

 ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ حکومتِ جاپان پولیو کے خاتمے کیلئے 1996 سے پاکستان کے ساتھ تعاون کررہا ہے۔

ندیم جان  کا کہنا ہے کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ میری اور حکومت کی اولین ترجیح ہے، چیلننجز کے باوجود رواں سال پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔


 وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہے ہیں،ملک و قوم کو پولیو وائرس سے ہمیشہ کیلئے نجات دلائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک کے 9 اضلاع کے 9 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق کوئٹہ، مستونگ، ملتان، پشاور، نوشہرہ، حب کے ایک ایک نمونے میں پولیو وائرس پایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کراچی ملیر، کراچی جنوبی اور ڈی آئی خان کے نمونوں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں