سرگودھا :سرگودھا میں شدید دھند کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں ایک ٹرک بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ حادثے کے نتیجے میں 14 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 9 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کا شکار افراد جنازے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔