Get Alerts

لاہور میں رواں سیزن کی شدید ترین دھند، موٹرویز اور شاہراہیں متاثر

لاہور میں رواں سیزن کی شدید ترین دھند، موٹرویز اور شاہراہیں متاثر

لاہور :لاہور میں آج رواں سیزن کی شدید ترین دھند چھا گئی جس کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی۔ دھند کی شدت کے سبب راستے دھند میں گم ہو گئے اور دن کے وقت بھی گاڑیوں کی لائٹس جلانا پڑیں۔ موٹروے کو مختلف مقامات سے حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔
شدید دھند کے باعث قومی شاہراہوں پر بھی ٹریفک سست روی کا شکار ہے جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ موٹروے پولیس اور متعلقہ حکام نے شہریوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

ٹیگز: