لاہور :عظمت، رحمت، برکت اور فضیلت سے بھرپور شبِ معراج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
مختلف شہروں میں مساجد میں اجتماعات کا انعقاد کیا گیا اور خصوصی عبادات کا سلسلہ جاری رہا۔ شہریوں نے نماز، دعا اور نفل عبادات کے ذریعے اس بابرکت رات کی روحانیت کو اجاگر کیا۔