Get Alerts

ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ شبِ معراج النبی ﷺ منائی جائے گی

ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ شبِ معراج النبی ﷺ منائی جائے گی

لاہور:ملک بھر میں آج شبِ معراج النبی ﷺ نہایت عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔ اس موقع پر شہر بھر کی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں محافلِ ذکرِ معراج ﷺ کا انعقاد ہوگا، جہاں علمائے کرام حضورِ خاتم النبیین ﷺ کے عظیم معجزہ معراج شریف کے واقعات اور فضائل بیان کریں گے۔

شبِ معراج کے سلسلے میں بڑی اور چھوٹی مساجد کو برقی قمقوں سے سجایا گیا ہے، اور وہاں محافلِ ذکر و نعت، قصیدہ بردہ، قصیدہ معراجیہ، درود شریف، صلوٰۃ التسبیح، نوافل، خصوصی دعائیں اور سحری کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس موقع پر ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی، جبکہ خواتین نے گھروں میں نوافل اور دعاؤں کا اہتمام کر کے اس بابرکت موقع کو مزید روحانی انداز میں منانے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

ٹیگز: