لاہور:پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کے فری ہوم ڈیلیوری پراجیکٹ نے شہریوں کے لیے سہولت اور آسانی کا نیا معیار قائم کر دیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 35 شہروں کے 46 سہولت بازاروں سے آرڈرز کی فری ہوم ڈیلیوری کی جا رہی ہے۔
اب تک تین لاکھ 12 ہزار سے زائد آرڈرز کامیابی کے ساتھ گھروں تک پہنچائے جا چکے ہیں، جس سے عوام کی زندگی میں آسانی اور وقت کی بچت ہوئی ہے۔ یہ منصوبہ پنجاب میں سرکاری سطح پر ہوم ڈیلیوری کا پہلا اور بے مثال اقدام قرار دیا جا رہا ہے۔