Get Alerts

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا خطاب، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر زور

وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ کا خطاب، پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب پر زور

لاہور میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر نگرانی اسٹارٹ اپ سسٹم کو تقویت ملی ہے اور ڈیجیٹل نیشن سسٹم پاکستان آئی ٹی کے شعبے میں انقلاب لانے والا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ سپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی نے گزشتہ 4 سال میں 32 اسپیشل ٹیکنالوجی زونز قائم کیے، جن میں 200 سے زائد ٹیکنالوجی کمپنیاں کام کر رہی ہیں اور 27 ہزار سے زائد ٹیکنالوجی پروفیشنلز موجود ہیں۔

اس موقع پر شزا فاطمہ نے کہا کہ آئی ٹی سی این ایشیا پاکستان میں جدید ٹیکنالوجی کا ایک ممتاز اور عالمی معیار کا ایونٹ ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے اسپیشل ٹیکنالوجی زون پویلین کی بھی رونمائی کی گئی۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یہ اقدامات پاکستان کو آئی ٹی اور اسٹارٹ اپس کے شعبے میں عالمی سطح پر ممتاز مقام دلانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

ٹیگز: