اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان کو تیزی سے ڈیجیٹل اور 'کیش لیس' مارکیٹ کی جانب لے جا رہی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کیش لیس معیشت نہ صرف جدید دور کا تقاضا ہے بلکہ یہ مالیاتی نظام میں شفافیت لاتی ہے اور اس میں دھوکا دہی کی گنجائش نہیں ہوتی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ 5G ٹیکنالوجی کے متعارف ہونے سے ملک میں انٹرنیٹ کی اسپیڈ میں نمایاں بہتری آئے گی، جس سے شہریوں کو محض ایک 'کلک' پر تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ "ڈیجیٹل پاکستان" وزیراعظم شہباز شریف کا بنیادی وژن ہے جس پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔
شزا فاطمہ نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستانی نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بن سکیں اور ملک کے لیے زرمبادلہ کما سکیں۔