Get Alerts

بھارت کے پانی کے اقدامات سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خطرات بڑھ گئے: امریکی جریدہ

بھارت کے پانی کے اقدامات سے جنوبی ایشیا میں کشیدگی کے خطرات بڑھ گئے: امریکی جریدہ

نیویارک:امریکی جریدے The National Interest نے بھارت کے سندھ طاس معاہدے کے خلاف اقدامات پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے۔ جریدے کے مطابق بھارت کا دُلہستی سٹیج II منصوبہ معاہدے کے خلاف قدم ہے اور اس سے جنوبی ایشیا میں پانی کی سیاست میں نئی کشیدگی پیدا ہو رہی ہے۔

جریدے نے واضح کیا کہ عالمی ثالثی عدالت نے بھارت کو یہ اجازت نہیں دی کہ وہ سندھ طاس معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل کر دے۔ بھارت قانونی طور پر پاکستان کو مغربی دریاؤں کا پانی فراہم کرنے کا پابند ہے، اور آبی ڈیٹا کی فراہمی روکنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ماہرین کے مطابق، بھارت کے یہ اقدامات نہ صرف پانی کے بحران کو شدت دے سکتے ہیں بلکہ علاقائی امن اور انسانی زندگی کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔

ٹیگز: