Get Alerts

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار خطے کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے، امریکی جریدہ

افغانستان سے انخلا کے بعد امریکی ہتھیار خطے کی سکیورٹی کیلئے سنگین خطرہ بن گئے، امریکی جریدہ

اسلام آباد : امریکی جریدے دی جیو پالیٹکس نے اپنی حالیہ رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں سے پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہی ہے۔ جریدے کے مطابق، ٹی ٹی پی پاکستانی فورسز اور شہریوں پر مسلسل حملے کر رہی ہے اور خاص طور پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں دہشت گرد کارروائیاں اور پُرتشدد حملے کیے جا رہے ہیں۔

دی جیو پالیٹکس نے یہ بھی کہا کہ افغانستان میں موجود امریکی ہتھیاروں کی مالیت 7 ارب ڈالر سے زائد ہے، جن میں ایم 4 اور ایم 16 رائفلیں، نائٹ وژن سائٹس جیسے جدید امریکی ہتھیار شامل ہیں۔ ان ہتھیاروں کی مارکیٹ میں فراہمی اور ان کا دہشت گردوں کے ہاتھوں لگنا تشویش کا باعث ہے۔ جریدے کا کہنا ہے کہ یہ امریکی ہتھیار افغانستان کی بلیک مارکیٹ میں بیچے جا رہے ہیں، جہاں دہشت گرد نیٹ ورکس انہیں خرید کر پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کے سکیورٹی ذرائع نے بھی یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پاکستان نے واضح طور پر ثابت کر دیا ہے کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد امریکی ہتھیاروں کا استعمال کر کے پاکستانی سرزمین پر حملے کر رہے ہیں۔

ٹیگز: