Get Alerts

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی نائب کپتان سے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارتی کپتان نے بنگلا دیشی نائب کپتان سے ٹاس کے بعد ہاتھ نہیں ملایا

بلاوائیو:انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ 2026 کے دوران بھارت اور بنگلا دیش کے میچ میں کھلاڑیوں کے درمیان سرد مہری دیکھی گئی۔ ٹاس کے موقع پر بھارتی کپتان آیوش مہاترے اور بنگلا دیشی نائب کپتان زواد ابرار نے ایک دوسرے سے ہاتھ نہیں ملایا، جو کرکٹ شائقین کے لیے حیران کن لمحہ تھا۔

میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ٹاس کے بعد، بھارتی کپتان مہاترے اور بنگلا دیشی نائب کپتان زواد ابرار کے درمیان واضح فاصلہ دیکھا گیا۔ روایتی مصافحہ بھی نہیں ہوا، اور کھلاڑی سیدھا اپنی ٹیم کی طرف واپس چلے گئے۔

اس رویے کو دونوں ممالک کے حالیہ کشیدہ تعلقات سے جوڑا جا رہا ہے۔ بنگلا دیش نے آئندہ ماہ بھارت میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دوران بھارت کا دورہ کرنے سے انکار کیا ہے اور اپنے میچز کسی اور مقام پر کھیلنے کا مؤقف اپنایا ہے۔

مزید برآں، بنگلا دیش کی جانب سے آئی پی ایل کی نشریات پر پابندی اور فاسٹ بولر مصطفیٰ الرحمان کو آئی پی ایل اسکواڈ سے باہر رکھنے کے فیصلے نے دونوں ممالک کے تعلقات پر مزید اثر ڈالا ہے۔

آئی سی سی نے اس معاملے پر ابھی کوئی حتمی اعلان نہیں کیا، تاہم بنگلا دیش کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی کے درمیان مشاورت جاری ہے۔ کھیل کے میدان میں بڑھتی یہ سرد مہری نہ صرف کرکٹ بلکہ سفارتی اور اسپورٹس تعلقات پر بھی اثر ڈال سکتی ہے۔

ٹیگز: