Get Alerts

"میچ میں ہاتھ کیوں نہ ملایا؟بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ مودی سرکار پر برس پڑے

پنجاب : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان سنگھ نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ کھیل کو سیاست یا تنازعات کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا، "ہاتھ نہیں ملایا، کیا اس سے آپریشن سندور جیت گئے؟" وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھیلتے ہوئے ہاتھ بھی ملائے اور کیچ بھی پکڑے، ایسے بیانات سے کھیل کا معیار خراب نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے اس موقع پر پاکستانی سکھوں کے کرتار پور جانے کے حوالے سے بھی بات کی اور کہا کہ سرداروں سے کیا قصور ہے کہ انہیں پاکستان عبادت کے لیے نہیں جانے دیتے، اگر میچ کھیل سکتے ہیں تو کرتار پور کا دروازہ کھولنے میں کیا حرج ہے؟

بھگونت مان سنگھ کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان کھیل کے میدان میں تعلقات کی بہتری کے آثار دکھائی دے رہے ہیں، اور انہوں نے زور دیا ہے کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جائے۔

ٹیگز: