Get Alerts

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیران کن شکست، 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں حیران کن شکست، 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد :پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون میں ایک شاندار مگر حیران کن واقعہ پیش آیا۔ ایس این جی پی ایل کی ٹیم کو پی ٹی وی کے خلاف جیت کے لیے صرف 40 رنز کا ہدف ملا، لیکن پوری ٹیم صرف 37 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

میچ میں سیف اللہ بنگش 14 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی کھاتہ بھی نہ کھول سکے۔ پی ٹی وی نے اس انتہائی کم ہدف کا دفاع کرتے ہوئے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کر کے 253 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

یہ میچ کرکٹ شائقین کے لیے ایک یادگار اور غیر متوقع واقعہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

ٹیگز: