آج سے پنجاب ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکا ن

آج سے پنجاب ،بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکا ن

اسلام آباد :محکمہ موسمیات نے اگلے 2روز کے دوران بلوچستان(ژوب،سبی، نصیرآباد، قلات، مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیزہواﺅں اور گرج چمک جبکہ بالائی پنجاب، خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کر دی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران زیریں سندھ اور بلوچستان میں کہیں کہیں جبکہ گوجرانولہ، مالاکنڈ، پشاور ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ روز ریکارڈکیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق دالبندین میں45، چلاس44، تربت، سکھر43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ آج لاہور میں کم سے کم 28، اسلام آباد 27، کراچی 26،پشاور 28، کوئٹہ 20جبکہ گلگت اور چترال میں 22ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں.