نئی دہلی، دریائے جمنا میں پانی کی سطح  ایک بار پھر بلند ہوگئی

نئی دہلی، دریائے جمنا میں پانی کی سطح  ایک بار پھر بلند ہوگئی

نئی دہلی: دریائے جمنا میں  پانی کی سطح ایک بار پھر بلند ہوگئی ہے۔پانی ایک بار پھر خطرناک لیول تک بلند ہورہا ہے۔ سنٹرل واٹر کمیشن کے مطابق پانی کی سطح اس وقت 205.87 میٹر ہے جو 205.33 سے بلند ہوگئی ہے۔ سنٹرل واٹرکمیشن کے مطابق پانی کی سطح206.1 میٹرتک بھی بلند ہوسکتی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ دریائے جمنا میں پانی کی سطح خطرناک لیول سے اوپر جانے کے باعث شہر میں ایک بار پھر سیلابی صورتحال کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ نئی دہلی اروند کجریوال نے سیلاب سے متاثرہ فیملیز کے لیے 10 ہزار روپے فی خاندان مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔اروند کجریوال کا کہنا تھا کہ پانی کی سطح آہستہ آہستہ نیچے جارہی ہے، شہری جلد ریلیف کیمپوں سے اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے لیکن ہمیں صورتحال معمول پر آنے تک ان کی مدد کرنا ہے، میں شہریوں سے متاثرہ افراد کی مدد کی اپیل کرتا ہوں۔

وزیراعلیٰ نے سیلابی صورتحال میں امدادی کارروائیوں میں ساتھ دینے پر فوج، نیوی، نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس، محکمہ زراعت اور فلڈ کنٹرول سینٹر کا شکریہ ادا کیا۔

مصنف کے بارے میں