ورسٹائل اداکار البیلا کی آج برسی

ورسٹائل اداکار البیلا کی آج برسی

لاہور: ورسٹائل اداکار البیلا کی آج برسی ہے۔  ان کا انداز جداگانہ تھا ۔ وہ   کبھی دھیمے مزاج اور کبھی بلند آواز سے سٹیج پر ایسی باتیں کرتے کہ سننے والا ہنسنے پر مجبور ہوجاتا تھا۔منفرد اداکاری اور مکالموں کی اچھوتی ادائیگی، اداکاری کا یہ البیلا انداز ورسٹائل اداکار البیلا کا وصف تھا، البیلا 21 ستمبر 1940ء میں  پیدا ہوئے، ان کا اصل نام اختر حسین تھا۔


فلمی دنیا کی چکا چوند نے لڑکپن میں ہی البیلا کو گوجرہ سے لاہور نقل مکانی پر مجبور کر دیا، ان کی پہلی فلم رشتے 1963ء میں ریلیز ہوئی۔ان کو  گلوکاری کا بھی بے حد شوق تھا۔  

 اختر حسین عرف البیلا نے سٹیج کا رخ کیا تو وہاں بھی قسمت کا ستارہ خوب چمکا، البیلا نے اداکار امان اللہ کے ساتھ مل کر تھیٹرکو اتنا مقبول کر دیا کہ یہ باقاعدہ انڈسٹری کی صورت اختیار کر گیا، انہیں پنجاب میں روایتی تھیٹر کا بانی مانا جاتا ہے۔انہوں نے فلموں"سائرن"، "سپر گرل" اور"اللہ دتہ" میں اپنی آواز کا جادو بھی جگایا۔


البیلا  17 جولائی 2004ء کو البیلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے لیکن اپنے البیلے انداز کی بدولت آج بھی مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔

مصنف کے بارے میں