Get Alerts

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دینے سے گریز

امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر جواب دینے سے گریز

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے حوالے سے سوال پر کوئی واضح جواب دینے سے انکار کر دیا۔ پریس کانفرنس کے دوران جب ان سے اس موضوع پر رائے مانگی گئی تو انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر ان کے پاس ابھی کچھ کہنے کو نہیں ہے اور اس بارے میں تفصیلی جواب بعد میں دیا جائے گا۔

ٹیمی بروس نے کہا کہ امریکہ اسرائیل اور شام کے درمیان کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ غزہ کی صورتحال پر مذاکرات جاری ہیں اور جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد کے لیے لائحہ عمل ترتیب دیا جا رہا ہے۔ ان کے بقول غزہ میں حالیہ ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد ہوتی ہے۔

امریکی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ روس کے رویے سے خوش نہیں ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ روس اور یوکرین کا تنازعہ سفارت کاری کے ذریعے حل کیا جائے۔

ٹیگز: