Get Alerts

آئیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان

آئیسکو کا مختلف علاقوں میں بجلی کی عارضی بندش کا اعلان

راولپنڈی : راولپنڈی میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے حفاظتی اور مرمتی کاموں کے باعث جمعہ کی صبح شہر کے متعدد علاقوں میں عارضی طور پر بجلی کی فراہمی معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

آئیسکو کے ترجمان کے مطابق 132 کے وی سیٹلائٹ ٹاؤن گرڈ اسٹیشن سے منسلک مختلف فیڈرز پر سیفٹی ورک اور ہنگامی مرمت کی جائے گی، جس کے پیش نظر متعلقہ فیڈرز کو مقررہ وقت کے لیے بند رکھا جائے گا۔

ترجمان نے بتایا کہ صبح 5 بج کر 30 منٹ سے 8 بجے تک طارق شہید فیڈر کی کیبل پر ضروری حفاظتی اور تکنیکی کام انجام دیا جائے گا، تاکہ بجلی کے نظام کو مزید محفوظ اور مستحکم بنایا جا سکے۔

اس دوران شہید محمد دین، شمس آباد، صادق آباد، سید پور روڈ، سی بلاک، شکریال، نور محمد روڈ، اصغر مال، اوجڑی کیمپ، آفندی کالونی، نیشنل مارکیٹ، عبدالرحمن، یورولوجی، حیدری چوک، فورتھ روڈ، کمرشل سینٹر، نیو ملپور، غوثیہ چوک، ای بلاک، ابوبکر، فاروق اعظم اور جامع مسجد روڈ سمیت ان فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی سپلائی عارضی طور پر بند رہے گی۔

آئیسکو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مرمتی کام کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور ادارے سے تعاون کریں تاکہ تمام کام مقررہ وقت کے اندر محفوظ انداز میں مکمل کیا جا سکے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ حفاظتی اقدامات مستقبل میں صارفین کو زیادہ محفوظ، مستحکم اور بہتر بجلی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عارضی بندش سے ہونے والی زحمت پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ کام مکمل ہوتے ہی متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی فوری طور پر بحال کر دی جائے گی۔
 
 
 

ٹیگز: