Get Alerts

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو کی منظوری دے دی

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہوا، وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، مشیر نجکاری محمد علی اور دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت

اسلام آباد(ذیشان سید)کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو کے منصوبے کی منظوری دے دی۔کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری، مشیر نجکاری محمد علی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

منصوبے کے تحت فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کے اراضی اثاثے حکومتی پاور ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے جائیں گے، جبکہ تنظیمِ نو کا منصوبہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن میں جمع کرایا جائے گا۔
ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری سے سروس کا معیار بہتر ہوگا اور بجلی کے شعبے میں ہونے والے نقصانات میں کمی آئے گی۔
حکومت کی جانب سے فیسکو، گیپکو اور آئیسکو کی تنظیمِ نو اور نجکاری کے عمل کو بجلی کے شعبے میں اصلاحات کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ٹیگز: