Get Alerts

 اسحاق ڈار کی وانگ ژی سے ملاقات، پاک چین سٹریٹجک شراکت مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

 اسحاق ڈار کی وانگ ژی سے ملاقات، پاک چین سٹریٹجک شراکت مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

شنگھائی: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شنگھائی میں چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے ملاقات کی، جس میں پاک چین تعلقات، سی پیک اور علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فریقین نے سی پیک کے دوسرے مرحلے کے تحت اعلیٰ معیار کی ترقی اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور چین علاقائی اور عالمی معاملات پر قریبی رابطے برقرار رکھیں گے اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

دریں اثنا نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملاقات کی، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگز: