Get Alerts

مریم نواز کا "اپنی چھت محفوظ چھت" منصوبہ شروع، مستحق افراد کے لیے مالی سہولت کا اعلان

مریم نواز کا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "اپنی چھت محفوظ چھت" پروگرام کا افتتاح کردیا، جس کے تحت کم آمدن والے 

مریم نواز کے مطابق پروگرام کے تحت اہل افراد کو 5 لاکھ روپے تک سود سے پاک قرض دیا جائے گا، جبکہ قرض لینے والوں کو ابتدائی 3 ماہ تک کوئی قسط ادا نہیں کرنا ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ شہری اس پروگرام کے لیے متعلقہ ویب سائٹ، ڈپٹی کمشنر یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے شہری علاقوں میں 5 مرلے اور دیہی علاقوں میں 10 مرلے تک جگہ رکھنے والے افراد اہل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد اگر الگ گھر تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو انہیں 10 لاکھ روپے تک قرض دیا جائے گا، جس کی واپسی 9 سال میں کرنا ہوگی۔

حکومت پنجاب کے مطابق اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو محفوظ رہائش کی سہولت فراہم کرنا اور کم آمدن والے خاندانوں کو اپنے گھروں کی بہتری میں مدد دینا ہے۔

ٹیگز: