بنوں: بنوں اور گردونواح میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گرد گروہ "فتنہ الخوارج" کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 24 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی ان عناصر کے خلاف کی گئی جو بنوں میں پولیس کے خلاف دہشت گرد سرگرمیوں اور خودکش حملے میں ملوث تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان حملوں کے ذمہ دار افراد اور ان کے معاون نیٹ ورک کا سراغ لگانے کے بعد انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشنز کیے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیوں کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملک میں امن و استحکام کے لیے دہشت گرد عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔