Get Alerts

کراچی پورٹ پر نئی تاریخ رقم، رورو سسٹم کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی بڑی کھیپ پہنچ گئی

کراچی پورٹ پر نئی تاریخ رقم، رورو سسٹم کے ذریعے الیکٹرک گاڑیوں کی پہلی بڑی کھیپ پہنچ گئی

کراچی: پاکستان کی بحری تجارت میں ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا گیا، جہاں پہلی بار رورو شپمنٹ کے ذریعے 2 ہزار سے زائد الیکٹرک گاڑیاں کراچی پورٹ پہنچ گئیں۔

ایم وی گرینڈے شنگھائی کراچی پورٹ کے کے جی ٹی ایم ایل ٹرمینل پر لنگر انداز ہوا، جہاں جدید رورو نظام کے تحت گاڑیوں کو براہ راست جہاز سے اتارا جا رہا ہے۔

رورو سسٹم میں گاڑیوں کو کرین کے بجائے خود چلا کر جہاز پر لوڈ اور اَن لوڈ کیا جاتا ہے، جس سے وقت اور اخراجات میں کمی کے ساتھ گاڑیوں کی حفاظت بھی بہتر ہوتی ہے۔

وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ جنید انوار چوہدری نے اس پیش رفت کو پاکستان کی بحری تجارت کے لیے تاریخی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید بندرگاہی سہولیات ملک کی تجارتی سرگرمیوں کو مزید فروغ دیں گی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پورٹ عالمی معیار کی شپنگ سروسز کے حصول کے لیے تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

ٹیگز: