کراچی: چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت15جولائی تک ملتوی

کراچی: چائنہ کٹنگ کیس کی سماعت15جولائی تک ملتوی

کراچی: احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں سیکڑوں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف ریفرنس کی سماعت عدالت نے مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں گلستان جوہر میں سیکڑوں پلاٹوں کی چائنہ کٹنگ اور زمینوں کی غیرقانونی فروخت کے خلاف ریفرنس کی سماعت کی گئی۔سماعت کے دوران ریفرنس میں گرفتار ملزم ممتاز الحق سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزموں کی عدم حاضری پر عدالت نے  شدید اظہار برہمی کیا۔عدالت مفرور ملزمان ایم کیو ایم کے احسن عرف چنوں ماموں، سابق ڈی جی کے ڈی اے محمد مصباح سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دیا جاچکی ہے۔ملزمان نے سرکاری افسران کی ملی بھگت سے سرکاری اور نجی زمینوں کی چائنہ کنٹگ کرکے فروخت کردیا۔ملزمان پر گلستان جوہر میں چائنہ کٹنگ کی مد میں 50 کروڑ کر پشن میں ملوث ہیں۔کیس میں کے ڈی اے کے 2 سابق ڈائریکٹرز سمیت 15 سے زائد ملزمان گرفتار ہیں۔ریفرنس میں نامزد ایم کیوایم کارکن فیصل مسرور صدیقی نے پلی بارگین کے لیے مہلت مانگ لی۔عدالت نے ریفرنس میں نامزد فیصل مسرور کی پلی بارگننگ کی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔۔عدالت نے مزید سماعت 15جولائی تک ملتوی کردی۔

مصنف کے بارے میں